لکھنؤ، یکم جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک کے سربراہ شیعہ مذہبی رہنما اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر رکن مولانا کلب جواد نے ملک میں مسلمانوں کے وحشیانہ طور پر ہجومی تشدد کے ذ ریعہ شہید کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے لیے پھانسی کی سزا کی فراہمی ہو۔مولانا کلب ِ جواد نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں ملک میں موب لنچنگ کے بڑھتے واقعات کی مذمت کی اور ایسی واردات کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موب لنچنگ کے یہ واقعات انکاؤنٹر کی نئی شکل ہے۔ پہلے حکومت انکاؤنٹر کراتی تھی اور آج عوام کو انکاؤنٹر کا حق دے دیا گیا ہے، یہ افسوسناک ہے۔ ایسے واردات کے مجرموں کو ایک دو سال قید کی بجائے پھانسی کی سزا ہونی چاہیے،تاکہ ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔مولانا نے کہا کہ موب لنچنگ کے ایسے واقعات سے حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے۔ اکثر معمولی لیڈر قسم کے لوگ اس طرح کی واردات کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان پر کارروائی ضروری ہے.جواد نے جھارکھنڈ میں حالیہ بھیڑ کی زیادتی کی وجہ سے مارے گئے تبریز انصاری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔